طلبا کا سولر سے 3ہزار بلب روشن کر نے کا ورلڈ ریکارڈ

0
43

پاکستان ٹوڈے: دبئی میں طلبا نے سولر کی مدد سے کارنامہ انجام دیکر سب کو حیران کر دیا۔۔۔طلبا نے شمسی توانائی سے ایک ساتھ 3ہزار بلب روشن کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سولرلائٹس کو متحدہ عرب امارات کےقومی درخت غلف کی شکل میں ترتیب دیا گیا۔اس منفرد کاوش کا مقصد لوگوں میں قابل تجدید توانائی اور پائیداری کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

تمام لائٹس استعمال شدہ چیزوں سے بنائی گئی تھیں ،جسے فلپائن کے اُن دیہاتوں میں تقسیم کیا جائےگا ،جہاں ابھی تک بجلی نہیں پہنچی ہے۔

Leave a reply