طلبا کیلئے اہم خبر، موسم سرما کی تعطیلات بارے اہم اعلان

0
3

سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے اہم اعلان، سکولوں میں سردیوں کی تعطیلات میں مزید توسیع ہو گی یا نہیں ؟ وہ خبر آ گئی، جس کا طلبا کیساتھ والدین کو بھی شدت سے انتظار ہے۔
موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کا بیان سامنے آ گیا۔ بیان کے مطابق طلبا و طالبات اب بستہ تیار کرلیں اور کمر کس لیں، کیونکہ موسم سرما کی تعطیلات مقررہ تاریخ کو ختم ہوں گی۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری سکول پیر کو کھل جائیں گے،موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
دوسری طرف موسم کی شدت اور سردی میں اضافے کے پیش نظر والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹی کلاسز کے بچوں کی صحت اور حفاظت کی خاطر سردیوں کی چھٹیاں بڑھائی جانی چاہیے، لٰہذٰا تعلیمی ذرائع کے مطابق چھوٹے بچوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع زیر غور ہے ۔

Leave a reply