
طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، گیارہ ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ،طلبا کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ،پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔
سرکاری سکولوں کی 580 بوسیدہ ترین اور 2770 خستہ عمارتوں کی تعمیر ومرمت کی ہدایت جاری۔سکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیر تعلیم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش اور سکول مینجمنٹ کونسل کو 10 ارب روپے سے 90 دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت ۔ ایک سال کے اندر تمام سکولوں میں درکار کلاس روم بنانے اور سکولوں کی بوسیدہ خستہ حال عمارتوں کی تعمیر ومرمت کا حکم دیدیا، جبکہ سرکاری سکولوں کے 5 لاکھ بچوں کی انگلش ٹرینرز سے سپوکن انگلش کی ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سکول میل پروگرام کا دائرہ کار غذائی قلت کے شکار بچوں کے تناسب سے دیگر اضلاع اور تحصیلوں تک وسیع کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔آئندہ5 سال میں 1750 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے،جبکہ اگلے مالی سال میں 250 سکولوں کی اپ گریڈیشن ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔