طلبا کیلئے خوشخبری :تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

0
38

طلبا کیلئے عید کی تعطیلات کیساتھ ایک اور خوشخبری، تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق موسم بہار کی تعطیلات یکم اپریل  2025 سے 8 اپریل 2025 تک ہوں گی۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے اپنے الگ الگ اعلامیے جاری کر دیے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے تعطیلات کے دوران سکولز سربراہان، اساتذہ اور منسٹرل سٹاف کی چھٹیاں نہیں ہوں،وہ تعطیلات کے دوران بچوں کے داخلے اور کتابوں کی تقسیم کریں گے۔

Leave a reply