طلبا کی موجیں،18، 19 اور 20 اپریل کے پیپرز کینسل

0
72

طلبا کی موجیں ہی موجیں ۔ کل ، پرسوں اور ترسوں ہونیوالے پیپرز کینسل ۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث وادیٔ چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونیوالے امتحانات ملتوی کردیے گئے ۔

خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل ترکئی کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ کے سربراہان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کینسل ہونیوالے پیپرز نئے شیڈول کے مطابق بعد میں لیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے۔

اس موقع پرصوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام بورڈز امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں بروقت لگائیں، امتحانات کیلئے سکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل ہیں، جس بھی بورڈ کا پیپر لیک ہوا ،وہاں ذمہ داروں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام امتحانات میرٹ پر منعقد کر رہے ہیں، تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے، امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

Leave a reply