طلبا کی موجیں: عید الفطر پر تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان

0
39

طلبا کیلئے چھوٹی عید پر بڑی خوشخبری، عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان،عید الفطر کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں طویل تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے عید الفطر 2025 کیلئے تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے ایسا ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک تین دن کیلئے بند رہیں گے۔
تعطیلات کے ان اعلانات کے باعث طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، جس سے انہیں خاندان اور دوستوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے عید کا تہوار منانے کا موقع ملے گا۔

Leave a reply