پاکستان ٹوڈے:(طلبا کی موجیں) عید تعطیلات کے بعد مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا
اس رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور چترال کے سکول مزید دو تین روز کیلئے بند کردیے گئے۔ بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے نجی اور سرکاری سکولوںکو عید تعطیلات کے بعد مزید 2 روز کیلئےبند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔۔۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے لوئر چترال میں 15 اپریل سے 17 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی جانب سے جاری نوٹیفکیش کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) لوئر چترال نے درخواست کے ذریعے اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ موسمی حالات میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع لوئر چترال کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 17 اپریل 2024 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خطرےکی گھنٹی بج گئی،کورونا کی نئی قسم 27 ممالک میں پھیل گئی
ستمبر 20, 2024 -
مجوزہ آئینی ترمیم:پی ٹی آئی نےبڑااعلان کردیا
اکتوبر 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔