
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی 7سال کےبعدایک بارپھرڈرامہ انڈسٹری میں دھماکہ دارواپسی ،مداحوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔
مہوش حیات کاشمارپاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف شخصیات میں ہوتاہے،انہوں نےبےشمارفلموں میں اپنی اداکاری کاجادوجگایاہے۔مہوش حیات نے 2016 میں ڈرامہ سیریل ’دل لگی ‘میں ہمایوں سعیدکےساتھ مرکزی کرداراداکیاتھا۔اب تقریباً7سال کےطویل عرصےکےبعداداکارہ نےایک بارپھرڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کااعلان کیاہے۔
اب وہ ایک پیچیدہ، سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور کردار میں واپس آ رہی ہیں اور اس بار ان کا نیا ڈرامہ مداحوں کو حیران کر دے گا۔یہ ان کا میگا پروجیکٹ ہے اس پروجیکٹ میں احسن خان اورحرامانی بھی ان کےساتھ نظرآئینگے۔
ہدایت کار سراج الحق ہیں جبکہ فاطمہ فیضان اور عنبر اظہر کی تحریر کردہ یہ کہانی محبت، معمہ اور گہرے رازوں پر مبنی ہو گی جس کے پہلے ٹریلر نے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھا اور مارول سٹوڈیوز کی’مس مارول‘ میں اداکاری کر کے بین الاقوامی سطح پر اپنےفن کالوہامنوایا۔
راکھی ساونت نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے
فروری 20, 2025لیجنڈری اداکار آغا طالش کو ہم سے بچھڑے27 برس بیت گئے
فروری 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔