طیفی بٹ کےبہنوئی کےقتل کامقدمہ درج ،نامزدملزم کا اہم اعلان

0
43

طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ کےقتل کامقدمہ درج کرلیاگیا۔مقدمے میں  نامزدملزم کااہم بیان بھی سامنے آگیا۔
پولیس کےمطابق طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ کےقتل کامقدمہ مقتول کےبیٹےکی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج کرلیاگیا۔ مقدمے میں 302 ،324 اور 334 کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
ذرائع کےمطابق مقدمہ مقتول امیر بالاج کے چھوٹےبھائی امیر فتح اسکے دوست قیصر بٹ اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصفرکاکہناتھاکہ تفتیش مکمل میرٹ پر کی جائے گی ۔
دوسری جانب مقدمےمیں نامزدملزم قیصربٹ کابیان بھی سامنےآگیا۔
نامزدملزم قیصربٹ کاکہناتھاکہ ہمارااس کرائم کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، ہم اس کیس میں پیش ہونے کیلئے حاضر ہیں،جیسے لاہور پولیس مطمئن ہوگی ویسے ہم پیش ہوں گے۔ ہمارا جاوید بٹ کے قتل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہےکہ جاویدبٹ کوگزشتہ روزکینال روڈپرایف سی انڈرپاس کےقریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکےموت کےگھاٹ اُتاردیاتھا۔فائرنگ کی زدمیں آکرمقتول کی اہلیہ بھی زخمی ہوئی تھیں۔

Leave a reply