عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ میں شامل
پاکستان ٹوڈے: حج پر جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اہم پیشرفت، جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کو روڈ ٹومکہ پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کوروڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت ماضی کے مقابلے میں بہتر سہولتیں میسر ہوں گی۔ حج پروازوں کے ذریعے روانہ ہونے والے عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے کراچی ائیرپورٹ پرہی ہوں گی۔ سعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین حج کی امیگریشن کے لیے تعینات ہوگا جس کے بعد عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، سعودی امیگریشن کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دو کاؤنٹرز کے لئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔ڈائریکٹرحج کراچی گلزار سومرو کے مطابق پہلی پرواز کراچی سے 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حجاز مقدس روانہ ہوگی۔
کراچی سے حکومتی سکیم کے تحت 16 ہزار281، سکھر سے 1 ہزار، کوئٹہ سے 2200 عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔کراچی سے جانیوالے عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں آج بروز ہفتہ سے کراچی میں عازمین حج کی تربیتی سیشنز کا آغاز ہو گیا ہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024پی ٹی آئی کا24نومبرکوبیرون ممالک میں بھی احتجاج کااعلان
نومبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان نےمذاکرات کیلئےگرین سگنل دیدیا
نومبر 19, 2024 -
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا : محکمہ موسمیات
مارچ 22, 2024 -
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا ٹویٹ
اپریل 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔