رواں سال حج کی سعادت کیلئے جانیوالے مسافروں اور عازمین کیلئے خوشخبری، حج 2025 کے فلائٹ شیڈول کا اعلان ہو گیا۔
سعودی عرب سول ایوی ایشن نے حج 2025 کے فلائٹ شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل (یکم ذی القعدہ) سے ہوگا اور عازمین کی واپسی کا عمل 13 ذی الحجہ سے شروع ہو کر 15 محرم 1447 ھ تک جاری رہے گا، جس کے بعد حج آپریشن اختتام پذیر ہو جائے گا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے حج فلائٹ شیڈول کی رجسٹریشن 3 ربیع الثانی سے شروع کر دی گئی ہے، جو 30 شوال المکرم تک جاری رہے گی اور اس دوران ہی حج پروازوں کی آمد اور روانگی کی حتمی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کیلئے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔
عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔
سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ضوابط کے مطابق فضائی کمپنیاں اس امر کی پابند ہوں گی کہ مقررہ شیڈول پر سختی سے عمل کریں۔ ایسی کمپنیاں جو حج فلائٹوں کو منظم نہیں کریں گی، ان کے خلاف مقررہ ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذہن نشین رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جائیں گے۔
پیکاقانون کی کس شک پراعتراض ہےبتایاجائے،عطااللہ تارڑ
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔