عاطف خان نےاچکزئی کواپوزیشن لیڈربنانےکی مخالفت کردی

رہنماتحریک انصاف عاطف خان نےکہاہےکہ پی ٹی آئی میں کافی لوگوں کو اپوزیشن لیڈردوسری جماعت سےبنانےپراعتراض ہے۔
اپنےایک بیان میں رہنماتحریک انصاف عاطف خان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کواس وقت کوئی راستہ نکالنے کی ضرورت ہے،راستہ یہ ہےمضبوط اپوزیشن الائنس بناکر حکومت سےبات کریں،بانی پی ٹی آئی کے پیغامات بہت ہی عجیب طریقےسےباہرآتےہیں،مرضی کےوکلااورسیاسی لوگوں کوبانی پی ٹی آئی سے ملنےدیاجاتاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی میں کافی لوگوں کواپوزیشن لیڈردوسری جماعت سےبنانےپراعتراض ہے، اکثریت پی ٹی آئی کی ہےاچکزئی کی توایک سیٹ ہےمگربانی کافیصلہ مانناپڑتاہے،محموداچکزئی مضبوط، اسٹینڈلینےوالےاورآئین وقانون کی بات کرتےہیں،ہماری پارٹی کےلوگ بہت جذباتی ہیں جس سے اختلافات باہرآتےہیں،پارٹی عہدیداران سب کوبٹھاکراختلافات دورکرائیں لیکن ایسانہیں ہوتا۔