عافیہ صدیقی کی رپورٹ پیش نہ کرنےپرعدالت کاحکومت کیخلاف کارروائی کاعندیہ

عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سےمتعلق کیس میں جسٹس سرداراعجازاسحاق نے ریمارکس دئیےکہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس سرداراعجازاسحاق نےڈاکٹرعافیہ صدیقی کی وطن واپسی سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل اوردرخواست گزارکےوکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
وفاقی حکومت کی جانب سےرپورٹ پیش نہ کرنےپرجسٹس سرداراعجازاسحاق نےاظہاربرہمی کیا۔
جسٹس اعجازاسحاق نےکہاکہ امریکی عدالت میں معاونت سےانکارکی وجوہات پررپورٹ مانگی تھی، رپورٹ پیش نہیں کی گئی توپوری کابینہ کوطلب کروں گا،کیوں نہ وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، عدالت صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کےخلاف بھی کارروائی کرےگی۔جون میں عدالت نےجواب طلب کیاتھا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعاکی کہ اگلےہفتےکی مہلت دےدیں،پانچ ورکنگ ڈیزکاوقت دیں۔
جس پرجسٹس سرداراعجازاسحاق نےکہاکہ اگلےہفتےسےمیری سالانہ چھٹیاں ہوں گی۔
عدالت نےایڈیشنل اٹارنی جنرل کی آئندہ ہفتےکی مہلت کی استدعامنظورکرلی۔
وکیل درخواستگزا ر نےکہاکہ ایک متفرق درخواست وزیراعظم اورکابینہ سےملاقات سے متعلق دی ہے۔
آبادی کےچیلنجزپرقابوپاکرخوشحال پاکستان ممکن ہے،وزیراعظم
جولائی 11, 2025پی ٹی سی ایل کےسابق ملازمین پنشن کےحقدار،سپریم کورٹ کافیصلہ
جولائی 11, 2025بلوچستان میں پھردہشتگردی ،مسافربسوں سے9افرادکااغواکےبعدقتل
جولائی 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
9مئی کیسز:عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کردیا
جون 16, 2025 -
دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے،مریم نواز
نومبر 1, 2024 -
گرمی کا راج برقرار، 15 جون تک موسم گرم رہے گا
جون 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔