عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کامعاملہ،عدالت نےجواب طلب کرلیا

0
5

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کامعاملہ،عدالت نےجواب طلب کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اوروطن واپسی سےمتعلق درخواست پرسماعت ہوئی،حکومت کی جانب سےایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
حکومت نےامریکی عدالت میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس میں معاونت اورفریق بننےسےانکارکردیا۔جس پراسلام آبادہائیکورٹ نےفریق نہ بننےکی وجوہات طلب کرلیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہاکہ حکومت نےکیس میں فریق نہ بننےکافیصلہ کیاہے۔
عدالت نےاستفسار کیاکہ کس وجہ سےیہ فیصلہ کیاگیا؟وجوہات کیاہیں؟یہ نہیں ہوسکتا آکرکہہ دیں کہ فیصلہ کرلیااوروجوہات نہ بتائیں۔
عدالت نےہدایت کی کہ 4جولائی کوآئندہ سماعت پروجوہات سےآگاہ کیاجائے ۔

Leave a reply