عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کیساتھ مذاکرات سےکبھی انکارنہیں کیا،ایران

0
4

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاہےکہ عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کیساتھ مذاکرات سےکبھی انکارنہیں کیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےخطاب کےدوران کہاکہ ایران ایٹمی پروگرام پرسفارت کاری کیلئےتیارہے،ایران نے امریکاکےساتھ بات چیت سےکبھی انکارنہیں کیا،امریکاکےساتھ مذاکرات شروع کیےتوہماری ایٹمی تنصیبات پرحملہ کردیاگیا۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ ایران پردوبارہ پابندیوں کےنفاذکی قراردادنےسفارت کاراستہ بندکردیا،عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کیساتھ مذاکرات سےکبھی انکارنہیں کیا،مذاکرات کےباوجوداسرائیل کیساتھ امریکانےبھی ایران پرحملےشروع کردئیے،ہم ایسےحالات میں امریکیوں پرکیسےبھروسہ کرسکتےہیں۔

Leave a reply