عالمی بینک نےپاکستان کی معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کردی

عالمی بینک نےپاکستان کی معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کردی۔
عالمی بینک کی رپورٹ کےمطابق سیلاب کےباعث معاشی ترقی میں کمی اورمہنگائی بڑھنےکاخدشہ ہے،رواں مالی سال پاکستان کاجی ڈی پی2.6فیصدرہنےکی توقع ہے،حکومت نےرواں مالی سال معاشی ترقی کاہدف4.2فیصدمقررکررکھاہے۔
ورلڈبینک کی رپورٹ میں کہاگیاکہ پچھلےمالی سال2023-24میں جی ڈی پی کی نمو2.5فیصدرہی تھی،پنجاب میں سیلاب سےزرعی پیداوارمیں کم ازکم 10 فیصد کمی کاخدشہ ہے ،سیلاب کی وجہ سےچاول،گنا،کپاس،گندم اورمکئی جیسی اہم فصلیں متاثرہوئیں۔
ورلڈبینک کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ مالی سال 2026-27میں شرح نمو 3.4 فیصدتک بڑھنےکی توقع ہے،صارفین کے کاروباری اعتمادبحال ہونے سے کھپت اورسرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے،پاکستان کا5سالہ اصلاحاتی منصوبہ منظور کر لیا ہے۔