عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں،یوسف رضاگیلانی

چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نےکہاہےکہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔
وینس میں عالمی امن کانفرنس کاانعقادکیاگیاجس میں چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نےپاکستان کی نمائندگی کی۔کانفرنس میں یورپی شخصیات نےبھی بھرپورشرکت کی۔
کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے چیئرمین یوسف رضاگیلانی کاکہناتھاکہ عالمی برادری سے اپیل ہے کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے، امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں، بلکہ انصاف کی موجودگی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ وینس کانفرنس، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے،یہ کانفرنس نہیں، ایک عالمی عہد ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی ضمیر کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیٹے کے اغوا کا ذاتی واقعہ بیان کر کے شرکاء کو گہرے جذبات میں مبتلا کر دیا،اورکہاکہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی کانفرنس کےانعقادکااعلان
دسمبر 10, 2025پنجاب کے52شہروں میں ترقیاتی منصوبےشروع
دسمبر 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














