عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل، سونے،چاندی کےریٹ بڑھ گئے

0
4

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل سستاجبکہ برطانوی برینٹ مہنگاہوگیااور سونے، چاندی کی قیمت میں  اضافہ ہوگیا۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت32سینٹ کی کمی سے66.87ڈالرہوگئی جبکہ برطانوی برینٹ کی قیمت ایک ڈالراضافےسے69.88ڈالرہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی ،تانبےاورپلاٹینئم کےریٹ بھی بڑھ گئے،سونےکی فی اونس قیمت7ڈالر کےاضافےسے 2ہزار 998ڈالر ریکارڈکی گئی جبکہ عالمی سطح پرچاندی کی فی اونس قیمت21سینٹ بڑھ کر34.52 ڈالرہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس پلاٹینئم 5ڈالرکےاضافےسےایک ہزار11ڈالرمیں فروخت ہواورعالمی سطح پرتانبےکی فی پاؤنڈقیمت6سینٹ کےاضافےسے 4.93ڈالرہوگئی۔
کرپٹوکرنسیزبٹ کوائن ،ایتھریم اورسولانہ کی قدرمیں مزیدکمی ہوگئی۔جس کےبعدبٹ کوائن ایک ہزار887ڈالرکی کمی سے80ہزار960ڈالرکاہوگیاجبکہ ایتھریم کی قدر13ڈالرکی کمی سےایک ہزار862ڈالرہوگئی اورکرپٹوکرنسی سولانہ کی قدر1.52ڈالرکی کمی سے123ڈالرریکارڈکی گئی۔

Leave a reply