عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ،سونےکےدام بھی بڑھ گئے

0
8

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ،سونےکےدام بھی بڑھ گئے، کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قدرمیں کمی ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق روسی تیل کی خریداری پربھارت پرامریکی ٹیرف کے اعلان سےتیل کی رسدمتاثرہونےکاخدشہ ہے،جس کے باعث برینٹ کروڈکی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ67.93ڈالرفی بیرل پربندہوئی،ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 65.44ڈالرفی بیرل ریکارڈکی گئی۔
اُدھرعالمی مارکیٹ میں سونامہنگا اورچاندی کی قیمت میں کمی ہوگئی،سونےکی فی اونس قیمت2ڈالر اضافےسے3ہزار432ڈالرہوئی جبکہ فی اونس چاندی 22سینٹ کی کمی سے37ڈالرمیں فروخت ہوئی۔
دوسری جانب کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قدرایک ہزارڈالرکی کمی سےایک لاکھ 13 ہزارڈالرہوگئی،ایتھریم کی قدر90ڈالرکی کمی سے3ہزار 583 ڈالرریکارڈکی گئی،کرپٹوکرنسی سولانا2ڈالرکی کمی سے163 ڈالرمیں فروخت ہوئی۔

Leave a reply