عالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ میں کمی ہوگئی

0
6

روس پرپابندیوں کےخدشات پرعالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ گرگئے۔
روس پرپابندیوں کےخدشات کےباعث امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 14سینٹ کی کمی ہوئی جس کےبعدامریکی تیل فی بیرل 67.20ڈالرکاہوگیا۔ جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی 7سینٹ گرنےسےبرطانوی تیل فی بیرل69.21ڈالرریکارڈکی گئی۔
نقصانات کےخدشات پرآئل سیکٹرمیں سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈکی گئی۔
دوسری جانب امریکی ڈالراوربانڈپرریٹرن میں کمی سےسونےکی قیمت5ہفتےکی بلندترین سطح پرپہنچ گئی،ٹیرف ڈیڈلائن سےقبل غیریقینی صورتحال نےسرمایہ کاروں کوسوناخریدنےپرمجبورکردیا،اسپاٹ گولڈ1.3فیصداضافےکے ساتھ 3ہزار 394ڈالرفی اونس تک جاپہنچا،جبکہ امریکی گولڈفیوچرزکےسودے1 .4فیصدبڑھ کر3ہزار406ڈالرفی اونس پربندہوئے۔

Leave a reply