عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ،سونا،چاندی سستا

0
47

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ جبکہ  سونے اور چاندی  کے نرخ  گر گئے کرپٹو کرنسیزبٹ کوائن اورایتھریم کی قدرمیں کمی ہوئی۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت27سینٹ کےاضافےسے69.27ڈالرہوگئی جبکہ برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت25سینٹ کےاضافے سے 73.27 ڈالرہوگئی۔روس اوریوکرین میں بحیرہ اسودمیں جنگ بندی کاآئل مارکیٹ پرمثبت اثرپڑاہے۔
دوسری جانب آج عالمی مارکیٹ میں سونےاورچاندی کےنرخ گرگئے،سونےکی فی اونس قیمت 50سینٹ کی کمی سے3ہزار25ڈالرہوگئی جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت5سینٹ کی کمی سے33.74ڈالرہوگئی اورفی اونس پلاٹینم 1.70ڈالرکی کمی سے973ڈالرمیں فروخت ہوا۔
کرپٹوکرنسیزبٹ کوائن اورایتھریم کی قدرمیں کمی ہوئی۔بٹ کوائن 687ڈالرکی کمی سے87ہزار582ڈالر میں فروخت ہواجبکہ ایتھریم کی قدر20ڈالرکی کمی سے2ہزار69ڈالرہوگئی،کرپٹوکرنسی سولاناکی قدر میں1.23ڈالرکااضافہ ہونےسےکرپٹوکرنسی سولانا143.76ڈالرمیں فروخت ہوئی۔

Leave a reply