عالمی منڈی میں خام تیل کےنرخ بڑھ گئے،سونے،چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

0
39

عالمی منڈی میں خام تیل کےنرخ بڑھ گئےسونےاورچاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ جبکہ ایک ہفتےکی مندی کےبعدکرپٹوکرنسیزکی قدرمیں بھی اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت63سینٹ کےاضافےسے 67ڈالرہوگئی جبکہ برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت70سینٹ کےاضافےسے 70.68 ڈالر ہوگئی۔مرمت کےلئےامریکی آئل ریفائنریز کی جزوی بندش سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے،چاند اورقیمتی دھاتوں کی قیمت بڑھ گئی، سونےکی فی اونس قیمت 2ڈالرکےاضافےسے2ہزار993ڈالرہوگئی،چاندی کی فی اونس قیمت 59سینٹ کے اضافے سے34.59ڈالر ہوگئی جبکہ پلاٹینئم کی فی اونس قیمت6ڈالرکےاضافےسےایک ہزار12ڈالرریکارڈ کی گئی اورپلاڈیئم کی فی اونس قیمت8ڈالربڑھ کر972ڈالرپرآگئی۔
اُدھرایک ہفتےکی مندی کےبعدکرپٹوکرنسیزکی قدرمیں بھی اضافہ دیکھاگیا،بٹ کوائن کی قدر3ہزار 900 ڈالرکی تیزی سے84ہزار357ڈالرہوگئی،ایتھریم کی قدر68ڈالرکےاضافےسےایک ہزار916ڈالرہوگی جبکہ سولانہ کی قدر 11ڈالرکےاضافےسے133ڈالرریکارڈکی گئی اورکرپٹوکرنسی ڈوج کوائن کی قدرایک سینٹ کےاضافےسے18سینٹ ہوگئی۔

Leave a reply