عالمی منڈی میں خام تیل کےنرخ گرگئے

0
5

اوپیک کی طرف سےپیداوارمیں اضافےکےاعلان پرعالمی منڈی میں خام تیل کی کےنرخ گرگئے۔
اوپیک نےیکم اگست سےپیداوارمیں یومیہ 5لاکھ48ہزاربیرل اضافےکا اعلان کیا،جس سےعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کارجحان دیکھاگیا۔برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت80سینٹ کم ہونےسےبرطانوی خام تیل فی بیرل 67.50ڈالرکاہوگیاجبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر کمی ہونےسےامریکی خام تیل بیرل 65.68 ڈالرریکارڈکیاگیا۔
واضح رہےکہ چندروزقبل اوپیک کی طرف سے پیداوار بڑھانے کے اعلان پرخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیاتھا۔جس پرسرمایہ کاروں کی طرف سےسابقہ نقصانات ریکورکرنےکے اعلان پرتیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواتھا۔

Leave a reply