اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید کے موقع پرعالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی رہائی کی اپیل کردی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید ،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں، عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے۔
سابق وزیر شیخ رشید نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، لیکن اس سے کیا پیغام جارہا ہے؟ میری درخواست ہے، اس عید پر عام معافی اور رہائی کی اپیل دی جائے۔
شیخ رشید نے سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 45 دن اہم ہیں، لوگ تنگ ہیں ملک میں اب سیاسی فیصلے ہونگے، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو تباہی سے بچایا جائے، ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے، حالات اتنے خراب ہوگئےہیں کہ راولپنڈی میں جنازے لوٹے جارہے ہیں۔
ن لیگ حکومت کی جانب سےیکسرنظراندازکرنےپرپی پی ناراض
جنوری 22, 2025وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس کل بلانےکافیصلہ
جنوری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔