کراچی:(پاکستان ٹوڈے) عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود ملزم یاسر شامی پیش نہیں ہورہے تھے۔ مقدمے میں گواہان کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں۔ مقدمے کی ملزمہ دانیا شاہ ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمہ دانیا شاہ عدالت میں پیش ہوئی۔
ملزم قرار دیے جانے پر یوٹیوبر یاسر شامی نے عدالت میں سرنڈر کیا اور درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت نے یاسر شامی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر ملزم یاسر شامی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم یاسر شامی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا بھی حکم دیا۔
عامر لیاقت کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وارنٹ گرفتاری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب کیس میں دو افراد پر الزامات ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پہلا الزام دانیہ ملک پر ہے جنہوں نے نازیبا ویڈیوز بنائیں اور ان کو جان بوجھ کر لیک کیا۔
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ یوٹیوبر یاسر شامی نے دانیہ ملک سے ویڈیوز حاصل کرکے اس اپنے چینل پر چلایا اور وہ وائرل ہوگئیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف آئی اے یاسر شامی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرے گی اور عامر لیاقت کو انصاف ملے گا۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سرکاری سکولو ں میں سولر لگانے کا منصوبہ
اپریل 22, 2024 -
پی ٹی آئی سےمذاکرات:ن لیگ کامحمود اچکزئی سےرابطہ
اگست 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔