عام آدمی کوانصاف دینااورجان ومال کاتحفظ کرناہے،وزیراعظم

0
17

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ فیلڈمیں جاکرعام آدمی کوانصاف دینااورجان ومال کاتحفظ کرناہے۔

اسلام آبادمیں وزیراعظم شہبازشریف کانیشنل پولیس اکیڈمی کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ پولیس اکیڈمی اسلام آبادآکربہت خوشی ہورہی ہے، وزیرداخلہ نےاکیڈمی کی پوری طرح تزئین وآرائش کافیصلہ کیا،پولیس آفیسرزکی رہائش کاباوقارانتظام ہوگا،اکیڈمی میں افسران کوماسٹرزکی ڈگری دی جائےگی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ فیلڈمیں جاکرعام آدمی کوانصاف دینااورجان ومال کاتحفظ کرناہے،آپ کاکام شہروں اوردیہات میں امن قائم کرناہے،فرائض کی انجام دہی تب ہی ممکن ہوگی،جب آپ کوبہترین سہولتیں دی جائیں،کسی بھی مہذب معاشرےکےحوالےسےیہ چیزیں بنیادی ستون ہیں۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ ہم ایک ایلیٹ فورس کاقیام عمل میں لیکرآئے،پاکستان کاپہلاسیف سٹی کاقیام عمل میں لایاگیا،خطےکاسب سےبڑاسیف سٹی پروجیکٹ تھاجوبنایاگیا،کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنایاگیا،اس وقت کےپی اوربلوچستان میں دہشت گردی عروج پرتھی،پنجاب میں بھی دہشت گردی کےمنحوس سائےپھیل رہےتھے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دہشتگردی سےنمبردآزماہونےکیلئےکاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ وجودمیں آیا،لاہورمیں پاکستان کی پہلی فرانزک لیب کاقیام عمل میں لایاگیا، دہشت گردوں کوختم کرنےکیلئےیہ ادارے شاندار کرداراداکررہےہیں، پہلے وزیرداخلہ محسن نقوی پھرمریم کی قیادت میں ادارےشاندارکام کررہےہیں۔

Leave a reply