عدالت نےجمشیددستی کی نااہلی کیخلاف درخواست کاتحریری حکم جاری کردیا

0
4

لاہورہائیکورٹ نےجمشیددستی کی نااہلی کےخلاف درخواست کاتحریری حکم جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےگزشتہ سماعت کاحکم جاری کیا۔
تحریری حکم میں کہاگیاکہ عدالت نےاین اے175مظفرگڑھ کاانتخابی شیڈول معطل کردیا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے14جولائی کوجاری انتخابی شیڈول کانوٹیفکیشن معطل کیاہے،درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائےگئےہیں ،درخواست میں قانونی نکات میں الیکشن کمیشن کےفیصلےاور عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ ہے۔
عدالتی حکمنامہ میں مزیدکہاگیاکہ عدالت الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتی ہے،عدالت نےاٹارنی جنرل کومعاونت کیلئےنوٹس کردیے،جمشیددستی کی درخواست پرآئندہ سماعت10ستمبرکوہوگی۔

Leave a reply