عدالت نےسابق رکن اسمبلی احمدبھچرکی درخواست مسترد کردی

0
16

عدالت نےسابق رکن پنجاب اسمبلی احمدبھچرکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتےہوئے مستردکردی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس خالداسحاق نے 10 صفات پر مشتمل فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزار سزا یافتہ اور اشتہاری ہے۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ درخواست گزارجب تک گرفتاری نہیں دیتاتب تک درخواست کی پذیرائی نہیں کی جاسکتی۔ درخواست گزار پہلے عدالت کےسامنےسرنڈر کرے۔
عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
واضح رہےکہ اےٹی سی عدالت نےاحمدبھچرکو9مئی مقدمات میں10سال کی قیدسنائی تھی جس پرالیکشن کمیشن نےاُن کی پنجاب اسمبلی سےرکنتی ختم کرنےکانوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔

Leave a reply