عدالت نےعلیمہ خان کی بیرون ملک جانےکی درخواست خارج کردی

0
4

عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک جانےکی درخواست خارج کردی۔
راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست پرسماعت کی۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور علیمہ خان کی طرف سےوکیل فیصل ملک اور علی بخاری  عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست کی مخالفت میں دلائل دئے۔

علیمہ خان کی جانب سے انکے وکلاء فیصل ملک اور علی بخاری نے دلائل دیئے۔
عدالت نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا،عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی۔
خیال رہے کہ علیمہ خان نے چند روز قبل ہی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی استدعا کی تھی۔

Leave a reply