عدالت نےعلیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

0
11

عدالت نےعلیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نےعلیمہ خان کےبیٹےشیرشاہ کےخلاف جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی ۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سےملزم کےمزیدجسمانی ریمانڈکی استدعاکی گئی جس کوعدالت نے مسترد کردیااور ملزم شیر شاہ کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خیال رہے کہ لاہور تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں ملزم شیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Leave a reply