اسلحہ وشراب برآمدگی کیس،عدالت نے گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے

0
5

عدالت نےاسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت کےجج جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکےخلاف اسلحہ وشراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔وکیل صفائی ظہورالحسن عدالت پیش ہوئے۔
وکیل صفائی ظہورالحسن نےکہاکہ آج آپ کےحکم کی تعمیل ہوگی،تھوڑاساوقت دیں۔
جج مبشرحسن چشتی نےکہاکہ آپ وقت لیں،بس پیش کردیں۔
وکیل ظہورالحسن نےکہاکہ سیکیورٹی آچکی ہےجیسےہی گرین سگنل دیں گے،علی امین گنڈاپورپہنچ جائیں گے۔
عدالت نےعلی امین کےآنےتک سماعت میں وقفہ کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراپنےخلاف اسلحہ اورشراب برآمدگی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آبادکی سیشن کورٹ نےعلی امین گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے،عدالت نےعلی امین گنڈاپورکےضمانتی کودیاگیاشوکازنوٹس بھی واپس لےلیا۔

Leave a reply