عدالت نےعمرایوب،شبلی فرازاورعبداللطیف چترالی کی نااہلی کیس کافیصلہ جاری کردیا

پشاورہائیکورٹ نےعمرایوب،شبلی فرازاورعبداللطیف چترالی کی نااہلی کیس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
پشاورہائیکورٹ کے تحریری فیصلےمیں درخواست گزاروں کوپہلےمتعلقہ عدالت میں سرنڈرکرنےکاحکم دیاگیا،درخواستوں میں اہم قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں ،وکیل نےبتایادرخواست گزارعدالتوں میں پیش ہوتےرہےہیں،درخواست گزارکواےٹی سی نےسزاسنائی اورانہوں نےسرنڈرنہیں کیا۔
تحریری فیصلے میں مزیدکہاگیاکہ درخواست گزارعدالت کےسامنےسرنڈر کریں، عدالت اس صورتحال میں ان کوریلیف نہیں دےسکتی،الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن کالعدم بھی قراردیں،تویہ آئینی ذمہ داری نبھانےمیں رکاوٹ ہوگی،اس صورتحال میں ان درخواستوں کوغیرمعینہ مدت تک ملتوی کیاجاتاہے
تحریری فیصلےمیں کہاگیاکہ درخواست گزارسرنڈرکرتےہیں تومجوزہ طریقہ کارکے مطابق درخواست دےسکتےہیں،درخواست گزاروں کوعدالت کی جانب سے دیا گیاحکم امتناع واپس لیاجاتاہے۔