عدالت نےپی ٹی آئی گرفتاررہنماؤں کاجسمانی ریمانڈکالعدم قراردیدیا

0
84

اسلام آبادہائیکورٹ نےتحریک انصاف کےگرفتاررہنماؤں کا8روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قراردےدیا۔عدالت نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں تحریک انصاف کےگرفتارملزمان کےجسمانی ریمانڈ کے حوالےسے سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز نے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
وکیل عادل عزیز قاضی اور‏پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل عادل عزیز قاضی نےکہاکہ وہاب الخیری کیس میں سپریم کورٹ کی ججمنٹ موجود ہے، ہم نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دی لیکن سنی نہیں گئی۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےریماکس دئیےکہ وہ ہمارا آرڈر لیٹ گیا ہوگا دیکھ لیتے ہیں ،مختصر آرڈر ابھی کردینگے تاکہ آپکو ریلیف مل سکے ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ارکان اسمبلی و دیگر کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔مختصرآرڈرکچھ دیربعدکرینگے۔
‏پراسیکیوٹر جنرل کے ایف آئی آر پڑھنے پر چیف جسٹس نے دلچسپ ریمارکس ‏دئیے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےریمارکس میں کہاکہ اس ایف آئی آر کا آتھر بھی دلچسپ ہے، یہ اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ ہے جوغنڈوں میں پھنس گئی ہے ،شعیب شاہین نے پستول رکھ لیا فلاں نے ڈانڈا مارا ،بیرسٹر گوہر نے اسلحہ رکھ لیا ،یہ کیا ہے کیا میں نہیں جانتا بیرسٹر گوہر کو ،کیامیں نہیں جانتا ہم نہیں جانتے کیا شعیب شاہین کو ، یہ تضحیک ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل اسلام آبادنےکہاکہ شیرافضل مروت سے پستول برآمد ہو گیا ہے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکہ چار دن ہو گئے، آپ نے جو کرنا تھا وہ کر لیا ہے،آٹھ دن کا ریمانڈ کیوں دیا گیا؟ دو دن کا دے دیتے، کسٹڈی دی جاتی ہے لیکن حتمی طور پر کسٹڈی کورٹ کی ہی ہوتی ہے، اس مقدمہ میں مضحکہ خیز قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں اور آٹھ دن کا ریمانڈ دیدیا،اگر الزام درست بھی مان لیں تو اس کا ایک طریقہ کار ہے ،یہ سٹوری جس نے بنائی ہے مزیدار قسم کی کہانی ہے جس پر فلم بن سکتی ہے۔
جتنا restraint کرتے ہیں مجھے پتہ ہے ، عدالت کا پراسیکیوٹر جنرل سے مکالمہ
‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےتحریک انصاف کےگرفتاررہنماؤں کاجسمانی ریمانڈ کالعدم قراردےدیا۔عدالت نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔چیف جسٹس عامرفاروق نےسماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply