عدالت کابڑافیصلہ،الیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی سےروک دیا

0
4

پشاورہائیکورٹ کابڑافیصلہ،عدالت نےالیکشن کمیشن کوتحریک انصاف کےرہنماؤں کےخلاف کارروائی سےروک دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کی کارروائی کو روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔
عمر ایوب اور شبلی فراز کا الیکشن کمیشن نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ 5 اگست کو جاری ہونے والے نااہلی کے نوٹی فکیشن پر مزید کارروائی نہ کی جائے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا جاری کرتے ہوئے سماعت کو 20 اگست تک ملتوی کردی۔
عدالت کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کی غیر موجودگی میں فیصلہ کیا، درخواست گزار نے اس عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے، اور حفاظتی ضمانت حاصل کیا۔

Leave a reply