عدالت کاچیئرمین نادراکوعہدےسےہٹانےکاحکم

0
24

عدالت نےچیئرمین نادرالیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرکی تعیناتی کالعدم قراردےکرعہدےسےہٹانےکاحکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کرلیا۔جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی،نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے،عدالت حاضر سروس فوجی افسر کو بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔
عدالت نے فیصلے کی نقل وفاقی کابینہ اور وزارت داخلہ کو بھجوانے کا حکم بھی جاری کیا۔
جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی قانونی جواز کے بغیر ہے، مجاز اتھارٹی نے وہ اختیار استعمال کیے جو قانون نے تفویض نہیں کئے ۔
بعدازاں جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا 30 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے اکتوبر 2023 میں اس وقت جنرل ہیڈکوارٹز (جی ایچ کیو) میں تعینات آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

Leave a reply