عدت نکاح کیس میں عدالت نےبانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کورہاکردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادنےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزاکیخلاف اپیلوں پرمحفوظ فیصلہ سنادیا۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوعدت نکاح کیس میں بری کیاجاتاہے۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔
عدالت نے آج وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھاعدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظورکرلیں۔اپیلیں منظورہونےپرٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیاگیا۔
سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا ۔
عدالت نےکہاکہ خاور مانیکا کیجانب سے دائر میڈیکل بورڈ اور علماء کی رائے کے حوالےسے درخواستوں پر بھی دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے آج ہی مرکزی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اگر کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو رہا کردیا جائے ۔
جج افضل مجوکانےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےرہائی کےروبکارجاری کردئیے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بھکاری خاتون سے 30 ہزار درہم برآمد
مارچ 2, 2024 -
مریم نواز کی سول سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو
مارچ 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔