عدل کی حکمرانی لاناہوگی،جوبات کرینگےپوری ذمہ داری سےکرینگے،پی ٹی آئی

0
22

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ جوبات کریں گےپوری ذمہ داری سےکریں گےجبکہ اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہاہےکہ عدل کی حکمرانی لاناہوگی۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےاپوزیشن لیڈرعمرایوب کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو 13 دسمبر کو تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیں گے، سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے۔
عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ قومی حکومت ملک کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے، عدل اور قانون کی حکمرانی لانا ہو گی، اس وقت یہاں صرف فاشزم اور ڈنڈا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ بطور پارٹی چیئرمین جو بات کریں گے پوری ذمہ داری سے کریں گے۔ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکنوں کی مصدقہ تعداد 12 ہے، لاپتا کارکنوں کی تفصیلات کو دیکھ رہے ہیں۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کاکہناتھاکہ جعلی حکومت ہمیں جعلی کیسز میں مصروف رکھنا چاہتی ہے۔

Leave a reply