
بل کی عدم ادائیگی پرلیسکونے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کی بجلی منقطع کردی ۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن لیسکوکا 69لاکھ سےزائد کانادہندگان ہےجس پرایکشن لیتےہوئے لیسکو کی جانب سے پی ایچ ایف کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔
پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے دفتر کا بجلی کا بل 5 لاکھ روپے ہے، اس کی بھی بجلی کاٹی گئی ہے۔ دفاتر میں موجود اسٹاف نے بجلی کٹنے کے بارے میں پی ایچ ایف حکام کو آگاہ کردیا ہے۔امکان ہے کہ پیسوں کا بندوبست ہونے کے بعد پیر کو بل کی ادائیگی ممکن بنائی جائے گی۔
فنڈز کی کمی کا رونا رونے والے پی ایچ ایف حکام کے مطابق بجلی بحالی کو جلد سے جلد ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کےابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
جولائی 30, 2026پاکستانی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی
جولائی 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسلام آباد اورکراچی میں دفعہ144نافذ
نومبر 19, 2024 -
سیلزمین پرتشددکاواقعہ،اداکارہ مریم نفیس بھی بول پڑی
جولائی 11, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














