عدم پیروی پرپی آئی اےممکنہ نجکاری سےمتعلق درخواستیں خار ج

0
5

عدم پیروی پرپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)ممکنہ نجکاری سےمتعلق درخواستیں خار ج کردی گئیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اےممکنہ نجکاری سےمتعلق درخواستوں پرسماعت ہوئی،جسٹس آغافیصل کی سربراہی میں2رکنی آئینی بینچ نےسماعت کی۔پی آئی اےکی ممکنہ نجکاری کوپیپلزیونٹی اورسمیرامحمدی نےچیلنج کیاتھا۔درخواست گزارکےوکیل ظفراحمدتیموری عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کےوکیل نےکہاکہ کمپنیزایکٹ کیخلاف پی آئی اےکے حوالے سےترمیم کی گئی،2016کی قانون سازی کےمطابق پی آئی اےپبلک لمیٹڈکمپنی ہے،وفاقی حکومت نےترمیم کی جس کےتحت پی آئی اےنجکاری اختیارات لیے ،بنیادی طورپرمذکورہ ترمیم کمپنیزایکٹ سےمتصادم ہے،ترمیم ہی غلط ہےتوپی آئی اےکوپرائیویٹ کیسےکیاجاسکتاہے؟
وکیل کامزیدکہناتھاکہ پیپلزیونٹی کےپی آئی اےمیں 4فیصدشیئرزہیں،نجکاری سے متعلق 2016کےقانون میں2023میں ترمیم کی گئی،پی آئی اےسرکارکی ملکیت ہی نہیں رہی،شیئرزپہلےفروخت ہوچکے،پی آئی اےکی نجکاری سے ہزاروں ملازمین کانقصان ہوگا۔
بعدازاں عدالت نےعدم پیروی پرپی آئی اےممکنہ نجکاری سےمتعلق درخواستیں خار ج کردیں۔

Leave a reply