عرب لیگ سربراہی اجلاس،وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے

0
26

عرب لیگ سربراہی اجلاس میں شرکت کےلئے وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے۔
عرب لیگ سربراہ اجلاس سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں آج منعقد ہوگا، اجلاس میں مسئلہ فلسطین کےحل اورغزہ سمیت لبنان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم شہبازشریف عرب لیگ سربراہ اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی دعوت پراجلاس میں شرکت کےلئے ریاض پہنچے،سعودی عرب پہنچنےپروزیراعظم شہبازشریف کارائل ٹرمینل پرڈپٹی گورنرریاض شہزادہ محمدبن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔اس موقع پرپاکستانی سفیراحمدفاروق اوردیگرسفارتی افسران نےبھی وزیراعظم کاخیرمقدم کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف آج عرب لیگ کےسربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف کی عالمی رہنماؤں سےسائیڈلائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Leave a reply