علیمہ خان نےسلمان اکرم راجہ کیساتھ اختلافات پرخاموشی توڑ دی

0
1

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےتحریک انصاف کےجنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کےساتھ اختلافات کی تردیدکردی۔
راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کاکہناتھاکہ سلمان اکرم راجہ سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، وہ ہمارے وکیل ہیں اور ہماری فیملی کی طرح ہیں، ان کا اپنا کوئی مسئلہ ہوگا اور اگر ضمنی انتخابات کا ایشو ہے میرا خیال ہے ان سے ہی پوچھ لیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ سپریم کورٹ سےبانی پی ٹی آئی عمران کی ضمانت ہوئی مگرسمجھ نہیں آئی میرے بچوں کو کیوں حراست میں لیاگیا، یہ خوفزدہ ہیں، بچوں سے ڈر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہ ریزخان بزنس کرتا ہے، اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھالیاگیا، ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے کہا ہے مجھے بھی گرفتار کریں۔

Leave a reply