علی امین کےموقف کی حمایت کرتاہوں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہاہے،عمران خان
عمران خان نےکہاہےکہ علی امین گنڈاپورکےموقف کی حمایت کرتاہوں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہاہے،انہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے پاؤں پکڑنے چاہیے کہ خدا کے واسطے جا کر افغانستان سے بات کرو۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خا ن کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔دہشت گردی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملکی معیشت چوک ہو جائے گی۔جب تک افغانستان سے تعلقات درست نہیں کریں گے دہشت گردی میں پھنسے رہیں گے۔انہیں علی امین گنڈاپور کے پاؤں پکڑنے چاہیے کہ خدا کے واسطے جا کر افغانستان سے بات کرو۔ بات چیت کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی۔علی امین گنڈا پور کے موقف کی حمایت کرتا ہوں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سےصحافی نےسوال کیاکہ ملک میں وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ موجودتوپھر صوبائی حکومت کیسے دوسرے ملک سے براہ راست بات کرسکتی ہے ۔
عمران خان کامزیدکہناتھاکہ دفتر خارجہ کو چھوڑو خیبر پختونخوا سب سےزیادہ دہشت گردی سےمتاثر ہے۔بلاول جب وزیر خارجہ تھا تو وہ افغانستان تک نہیں گیا۔خیبر پختونخواہ میں پولیس کے کتنے لوگ شہید ہو چکے ہیں۔پولیس اہلکار بغاوت پر اترے ہوئے ہیں ۔ہر جگہ پولیس احتجاج کر رہی ہے۔24 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔سب سے کم دہشت گردی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی۔اگر کوئی دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس سے تعاون کریں۔
اُن کاکہناتھاکہ علی امین گنڈا پور ملک کے فائدے کی بات کر رہا ہے خدانخواستہ ملک کے خلاف بات نہیں کر رہا۔خیبر پختونخواہ میں پولیس کا معاملہ بغاوت تک پہنچ چکا ہے۔خیبر پختونخواہ میں ایک ہزار پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں،وفاق خود کہہ رہا ہے کہ کراس بارڈر دہشتگردی ہے تو وفاق نے پھر اب تک کیا کیا۔علی امین گنڈا پور نے جانے کی بات کی ہے یہ نہیں کہا کہ جا رہا ہوں اس نے کوئی ٹائم تو فکس نہیں کیا۔علی امین گنڈا پور نے کون سی غلط بات کر دی ہے۔
وفاقی کابینہ میں پیش کردہ حج پالیسی 2025 کی تفصیلات
نومبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دوسراٹیسٹ:نیوزی لینڈکےہاتھوں بھارت کوعبرتناک شکست
اکتوبر 26, 2024 -
بالی ووڈ اداکارہ ودیابالن کی گاڑی حادثےکاشکار
اکتوبر 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔