علی امین گنڈاپورکا بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئےعدالت سےرجوع

0
2

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں پنجاب حکومت اوروفاقی حکومت کوفریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ عدالتی حکم کےباوجودبانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے،پارٹی کےبانی سےحکومتی اور جماعت کےمعاملات پرمشاورت کیلئےملاقات ضروری ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ علی امین گنڈاپورکی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرائی جائے۔
ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نےعلی امین کی درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی ، رجسٹرارآفس نےپاورآف اٹارنی پردستخط نہ ہونےکااعتراض لگایا۔

Leave a reply