علی امین گنڈاپور سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش

0
79

تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے علی امین گنڈاپور عدالت پیش ہوئے

الیکشن مصروفیات کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیئے جائے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔

علی امین گنڈاپور کو ائندہ سماعت کے لیے حاضری سے استثنی دے دیا جائے۔ حاضری سے استثنی کی درخواست دے دیں اس کو دیکھ لیتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی,

علی امین گنڈا پور کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو

سائفر انے کی تصدیق اس وقت کے سفیر نے بھی کی ،علی امین گنڈا پور،مداخلت تھی یا سازش غیرت مند پاکستانی ہونے کے ناطے برداشت نہیں ، ڈونلڈ ڈو نے جھوٹا بیان دیا اس پر اسد مجید کو بلایا جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو اس پرسزا ہوئی ، اگر سائفر تھا نہیں تو پھر بانی پی ٹی آئی کو غلط سزا ہوئی ۔

ہم نے کے پی میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا ہے ، وفاقی حکومت نے ہمارے پیسے دینے ہیں جو ہمارا حق ہے ، مینڈیٹ چوری ہوا ہے ،حکومت غیر آئنی ہے ، فارم 45 اور 47 تبدیل کیے گئے ،حکومت کو نہیں مانتے، چوری کے مینڈیٹ والی حکومت کیا ڈلیور کرے گی

علی امین گنڈاپور تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش

علی امین گنڈا پور کے وکیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جانے کی استدعا

علی امین گنڈاپور الیکشن مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ وکیل راجہ ظہور الحسن, عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے .عدالت نے تھانہ گولڑا میں درج مقدمے کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی

Leave a reply