علی حیدرگیلانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹوکےچیئرمین منتخب

0
110

پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
ایم پی اے ملک اسد علی کھوکھر نے علی حیدر گیلانی کا نام تجویز کیا،ایم پی اے شازیہ عابد نے علی حیدر گیلانی کے نام کی تائید کی،اجلاس پنجاب اسمبلی کمیٹی روم ٹو میں منعقد ہوا ۔
علی حیدرگیلانی کاکہناتھاکہ کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، کمیٹی کو دیانتداری سے چلانے کی بھرپور کوشش کرونگا، کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا اپنے عہدے سے انصاف کرونگا ۔

Leave a reply