عمران خان اوربشریٰ بی بی کونہارمنہ روزہ رکھناپڑتاہے،بیرسٹرسیف

0
12

مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوسحر افطارمیں کچھ فراہم نہیں کیاجاتامجبوراًدونوں کونہارمنہ روزہ رکھناپڑتاہے۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقاتوں پرپابندی لگائی گئی ہے ،جوکہ رمضان المبارک میں اذیت دینا ہے،ملاقاتوں پرپابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے،حکومت کےاوچھےہتھکنڈوں کےباعث عوام میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوسحروافطارمیں کچھ فراہم نہیں کیاجارہا،دونوں کومجبوراًنہارمنہ روزہ رکھناپڑرہاہے،عبادات سےبھی روکا جارہا ہے،جعلی حکومت ایک قیدی سےخوفزدہ ہے۔

Leave a reply