عمران خان اوربشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

0
22

بانی تحریک انصاف عمران خان کی6 اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 25فروری تک توسیع کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادکےایڈیشنل سیشن جج محمدافضل مجوکا نےبانی پی ٹی آئی کے 6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت پرسماعت کی۔
جیل حکام کی جانب سےبانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیولنک حاضری پرجواب جمع نہ کروایاگیا۔
معاون وکیل نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیولنک حاضری نہیں لگوائی جارہی ۔

عدالت نےہدایت کی کہ اگلی سماعت پرآپ اپنےدلائل دیں۔
جج افضل مجوکانےریمارکس دئیےکہ میں اسی مہینےضمانتوں پرفیصلہ کروں گا۔

عدالت نےبانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں25فروری تک توسیع کردی۔

Leave a reply