عمران خان تمام جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

0
19

مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر ڈاکٹر سیف نےکہاہےکہ عمران خان تمام جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کاکہناتھاکہ 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے برطانوی ہائی کورٹ کا فیصلہ جعلی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، معاہدے کے مطابق یہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی جانی تھی، یہ واضح ہوگیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ذاتی عناد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہوگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہائی کورٹ جانے کے بعد مریم نواز اور شریف خاندان کے تمام ارمان آنسوؤں میں بہہ جائیں گے، جعلی حکومت کے تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت ایک ایک کر کے سامنے آ رہی ہے، یہ مقدمہ بھی جلد ختم ہونے والا ہے، جعلی حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے، عمران خان تمام جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

Leave a reply