عمران خان سعودی عرب کیساتھ مل کر مسلم دنیا کو کیا سرپرائز دینے جارہے تھے؟

0
52

پاکستان ٹوڈے: عمران خان کے سابقہ دیرینہ ساتھی اسدعمر نے لمبے عرصے بعد منظر عام پر آکر بڑی خبر لیک کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسدعمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دور اقتدار میں کوشش کہ اسلامی ممالک کا آپسی اتحاد بنا رہے اور تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کیاجائے۔اسی بات کا مثبت پہلوسامنے آگیا۔

سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے عمران خان کے امت مسلمہ کو جوڑے رکھنے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ سعودی فرمانرواکی عمران خان سے ملاقات میں خود بھی موجود تھا ۔عمران خان نے سعودی فرمانروا سے خوبصورت اور حکمت کی بات کہی کہ سعودی عرب تمام پاکستانیوں کے دل کے بہت قریب ہے۔

کعبہ شریف،مسجد نبوی ؐ سعودی عرب میں ہے کوئی پاکستانی نہیں چاہتا کہ سعودی عرب کسی قسم کانقصان دیکھے ۔عمران خان نے سعودی حکام کو کہا کہ جب تنازعہ شروع ہو جائے تووہ کس طرف جاتا ہے کوئی بھی کنٹرول نہیں کر سکتا۔ اور اس سے سب کا نقصان ہو سکتاہے۔تو بہتر یہی ہے کہ تنازعہ کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔

توسعودی عرب اور ایران کے جو تعلقات ہیں اگر میں بہتری کیلئے کردار ادا کرسکتا ہوں تو میں حاضر ہوں۔ جس پر انہیں آگے سے مثبت ردعمل ملا۔۔ اگر عمران خان مزید اقتدار میں رہتے تو شاید ایران سعودی تنازعہ حل ہوجاتا۔۔

Leave a reply