عمران خان سےملاقات،مولاناکی مداخلت سےپی ٹی آئی کواجازت مل گئی

0
30

سربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان کی مداخلت سےپی ٹی آئی وفد کوعمران خان کےساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی۔
آئینی ترمیم پرمشاورت کےلئے تحریک انصاف کوعمران خان کےساتھ ملاقات کی اجازت دی گئی ہے،ملاقات آج صبح آٹھ بجےہونی تھی ۔
تاہم تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بیان میں کہا کہ اڈیالہ حکام پی ٹی آئی وفد کو ملنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے حکومت سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نا دینے کا شکوہ کیا۔ مولانا کے رابطے کے بعد حکومت نے وفد کو ملاقات کی اجازت دی۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں ملاقات کےلئے پی ٹی آئی وفدپہنچ گیاہے۔

Leave a reply